Watch video of Pakistan Hockey Team Involve in Controversy (Exclusive Pics) submitted by Ahmed Shahzad on Dec 22, 2009. This video of Pakistan Hockey Team Involve in Controversy (Exclusive Pics) has total 12848 (twelve thousand eight hundred and forty-eight) Views on Pakistan Hockey Team Involve in Controversy (Exclusive Pics).
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پردیس میں رنگ رلیاں
کہا جاتا ہے کہ کھلاڑي ملک کے سفير کي حيثيت کا درجہ رکھتے ہيں ۔ايسے دور ميں جب قومي کھلاڑيوں کو ہر طرح کي سہولتيں اور مراعات حاصل ہیں ۔اگر يہ کھلاڑي قومي وقار کا خيال نہ رکھے تو اس سے بڑي کوئي بدقسمتي نہيں ہوسکتي ۔اس صفحے پر موجود تصاوير قومي ہاکي ٹيم کے حال ہي ميں ہونيوالے دورہ ارجنٹائن کي ہیں ۔چيمپئينز چيلنج کپ ميں قومي ٹيم فائنل ميں نيوزي لينڈ سے شکست کھاکر جہاں ٹرافي سے محروم رہي وہيں آئندہ سال جرمني ميں ہونيوالے چيمپئينز ٹرافي ميں کواليفائي کرنے کا سنہري موقع بھي گنوا بيٹھي۔ ان تصاوير کے حوالے سے جب ہاکي فيڈريشن کے سيکرٹري آصف باجوہ سے رابطہ کيا گيا تو انہوں نے معصوميت سے جواب ديا کہ جس خاتون کے ساتھ قومي کھلاڑيوں نے اتني کلوز تصاوير کھنچوائي ہیں وہ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کي جانب سے ٹيم کي لائزن آفيسر مقرر کي گئي تھیں۔ چلے باجوہ صاحب مان ليتے ہيں وہ ٹيم کي لائزن آفيسر تھيں۔ ليکن جس انداز ميں ان قومي کھلاڑيوں نے ملکي وقار اور ڈسپلن کي دھجياں بکھيرتے ہوئے يہ اس خاتون کے ساتھ غيراخلاقي انداز ميں تصاوير لي۔ کيا ہمارا مذہب اس بات کي اجازت ديتا ہے؟ کيا پاکستان ميں اس خاتون کو اگر اس حليے اور لباس ميں قومي کھلاڑيوں کے ساتھ کھڑا کيا جاسکتا ہے-
ہم نے يہ تصاوير اور فيڈريشن کا موقف دونوں چينريں اپنے پڑھنے والوں کے سامنے پيش کردي ہیں، فيصلہ اب آپکو خود کرنا ہے، اور اس بارے ميں اپني قيمتي رائے اور جذبات دينا مت بھوليے گہ شکريہ