Charlie Allison amazing 6 years old Cricketer

Charlie Allison AMAZING SIX YEAR OLD CRICKETER
Watch video of Charlie Allison amazing 6 years old Cricketer submitted by Faraz on Jan 20, 2012. This video of Charlie Allison amazing 6 years old Cricketer has total 4780 (four thousand seven hundred and eighty) Views on Charlie Allison amazing 6 years old Cricketer.

پاکستان کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز دیکھ کر تو لگتا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کھیلنا ہی بھول گئے ہیں لیکن انگلینڈ کے ہی چھ سالہ چارلی ایلی سن نے اپنے صلاحیتوں سے سب کو حیران کر دیا ہے- گلی کوچوں میں کرکٹ تو بہت بچے کھیلتے ہیں لیکن چارلی ایلی کرکٹ نے اسے کم عمری میں ہی شہرت سے نواز دیا ہے- چارلی کی بہترین بیٹنگ کی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر کرکٹ مصنوعات ساز کی ایک عالمی کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے چھ سالہ چارلی سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ یہ معاہدہ حاصل کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین کھلاڑی بن گیا ہے- چارلی کے کرکٹ کھیلنے کے یوٹیوب پر موجود ویڈیو کو ابھی تک ہزاروں افراد دیکھ کر اس کے مداح بھی بن چکے ہیں- انگلینڈ کی ٹیم کی حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے ہم تو انہیں چارلی کو بھرتی کرنے کا نیک مشورہ دیں گے

Category: Sports

Faraz  |  Jan 20, 2012  |  4780 Views

Latest Reviews & Comments
captcha