Watch video of This is my ''HIJAB '' I will never remove submitted by Saleem Ullah Shaikh on May 03, 2010. This video of This is my ''HIJAB '' I will never remove has total 3820 (three thousand eight hundred and twenty) Views on This is my ''HIJAB '' I will never remove.
حجاب ایک چھوٹا سا اسکارف جو کہ مسلم خواتین اللہ کے حکم کے مطابق پردے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔اور اس میں کوئی عجیب بات نہیں ہے لیکن مغربی معاشرہ اس وقت حجاب سے خوفزدہ ہے اور وہ مگربی ممالک جو کہ سیکولر ازم کا راگ الاپتے ہیں وہ اسکارف پر پابندی لگا رہے ہیں۔غور کریں کہ سیکولر ازم کا مطلب ہے کہ مذہب کسی بھی فرد کا ذاتی معاملہ ہے اور ریاست اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی لیکن مسلمانوں کے معاملے میں مغرب کا سیکولر ازم ننگا ہوجاتا ہے۔مغرب اسکارف سے کیوں خوفزدہ ہے؟ دراصل اس کو یہ خوف ہے کہ اگر یورپ کی غیر مسلم خواتین کو پتہ چل جائے کہ حجاب ان کا تحفظ ہے۔ان کو بری نظروں سے بچا سکتا ہے اور وہ اپنی نسوانیت کی حفاظت حجاب کے ذریعے کر سکتی ہیں تو پھر وہاں کا اوباش معاشرہ اپنے نفس کی تسکین کیسے کرسکے گا۔ کیسے وہ اپنے نفس کی خواہش کو پورا کرسکے گا۔اس لئے وہ حجاب پر پابندی لگارہا ہے۔گزشتہ سال تو جرمنی میں ایک مسلم خاتون َ َ مروہ شیر بینی َ َ کو حجاب کی پاداش میں قتل کیا جاچکا ہے۔ اب یہ ہمارے سوچنے کا مقام ہے کہ ہم کس کے ساتھ ہیں اللہ کے احکام پر عمل کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا شعائر اسلام پر پابندی لگانے والوں کے ساتھ۔ اس پر سوچئے گا ضرور